سعودی حکام نے منشیات فروخت کرنے کےالزام میں پانچ بنگلادیشی افراد کو گرفتار کرلیا
ریاض (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 10 اکتوبر 2026ء ) سعودی حکام نے پانچ غیر ملکی افراد کو گرفتارکرلیا ہے،جن پر منشیات فروخت کرنے کا الزام ہے ۔ سعودی اخبار صدی کے مطابق انسداد منشیات کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے جدہ گورنریٹ میں

ریاض (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 10 اکتوبر 2026ء ) سعودی حکام نے پانچ غیر ملکی افراد کو گرفتارکرلیا ہے،جن پر منشیات فروخت کرنے کا الزام ہے ۔ سعودی اخبار صدی کے مطابق انسداد منشیات کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے جدہ گورنریٹ میں 8.5 کلوگرام میتھمفیٹامائن کی تشہیر اور پھیلاؤ میں ملوث بنگلہ دیشی شہریت کے حامل چار مردوں اور ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ ادارے نے تصدیق کی ہے کہ انہیں حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی کسٹم حکام نے کل منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناکر ملزمان کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی تھی ۔ الحدیثہ کسٹمز حکام نے اعلان کیا تھا کہ امنشیات کی 51 ہزار سے زائد گولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش کو کامیابی سے ناکام بنا دیا ہے ۔ زکواۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے بتایا کہ یہ منشیات سعودی سرزمین میں داخل ہونے والے ایک ٹرک میں چھپا کر لائی جا رہی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اسمگلنگ کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں، تاکہ معاشرے اور قومی معیشت کا تحفظ کیا جا سکے ۔ محکمہ انسداد منشیات کے حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ منشیات اسمگلروں کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں ،تاکہ ان کے خلاف بروقت کاروائی کرکے سعودی سرزمین کو منشیات کی لت سے پاک کیا جاسکے ۔ حکام نے یقین دہانی کی ہے کہ اطلاع دینے والوں کے نام ضیغہ راز میں رکھا جائے گا ، اور انہیں کسی قسم کے کوئی قانونی عمل میں شامل نہیں کیا جائے گا ۔ حکام نے اس بات کی یقین دلائی ہے کہ سعودی سرزمین کو منشیات پاک کرنا سیکورٹی فورسز کی اولین ترجیح ہے ، جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔



