سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یمنی حوثیوں کے حملے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق شاہ خالد ایئرپورٹ پر حملے میں 309 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 سعودی اور 2 بنگلادیشی شہری شامل ہیں، حملے میں امریکا، اردن، مصر، شام، فلسطین اور سوڈان کا ایک ایک شہری جاں بحق ہوا۔
دوسری جانب امریکا نے اپنے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے سے گریز کریں۔