World
پیرس: بچوں کے جنسی استحصال نیٹ ورک میں ملوث بھارتی شہری کو 20 سال قید کی سزا
پیرس کی عدالت نے بچوں کے جنسی اور پرتشدد استحصال کے عالمی آن لائن نیٹ ورک میں ملوث بھارتی شہری روہن رانے کو 20 سال قید کی سزا سنا دی۔
مصنف Naila Abbas98K بار پڑھا

پیرس کی عدالت نے بچوں کے جنسی اور پرتشدد استحصال کے عالمی آن لائن نیٹ ورک میں ملوث بھارتی شہری روہن رانے کو 20 سال قید کی سزا سنا دی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 29 سالہ روہن سندیپ رانے کو کم عمر بچوں کو جنسی استحصال کے لیے بلیک میل کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔
نیٹ ورک کے ارکان امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے کم عمر بچوں کو نشانہ بناتے اور انہیں جنسی و پرتشدد ویڈیوز بنانے پر مجبور کرتے تھے۔
پیرس: نابالغ لڑکیوں سے جنسی زیادتی و گھناؤنے جرائم میں ملوث بھارتی شخص پر مقدمہ


