امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قدامت پسند مبصر کیٹی زکریا کو وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکریٹری مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیٹی زکریا اس وقت ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ سے وابستہ ہیں، وہ کمیونیکیشن ایڈوائزر کے طور پر کام کر رہی ہیں، یہ ادارہ ’ٹروتھ سوشل‘  کا انتظام سنبھالتا ہے۔
اس سے قبل وہ مختصر عرصے کے لیے امریکی محکمۂ داخلی سلامتی (ڈی ایچ ایس) میں ترجمان کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔
انہوں نے ریاست میں قدامت پسند ایجنڈے کو فروغ دینے کے لیے ٹرمپ کے اتحادی رک گرینل کی جانب سے قائم کردہ ایک غیر منافع بخش تنظیم ’فکس کیلیفورنیا‘ کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔