جنوبی کوریا کے خفیہ ادارے نے اپنے تازہ ترین جائزے میں بتایا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان انتہائی شدید موٹاپے کا شکار ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کم جونگ ان طویل عرصے سے موٹاپے اور سگریٹ نوشی کی عادت میں مبتلا ہیں۔
ان کی صحت پر عالمی سطح پر گہری نظر رکھی جاتی ہے، کیونکہ ان کی اچانک موت کی صورت میں جوہری ہتھیاروں سے لیس ملک میں اقتدار کی منتقلی اور سیاسی استحکام سے متعلق سوالات پیدا ہو سکتے ہیں۔