World
میں نے تاریخ میں کسی بھی شخص سے زیادہ جانیں بچائی ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ میں نے تاریخ میں کسی بھی شخص سے زیادہ جانیں بچائی ہیں۔
مصنف Wajiha Naz69K بار پڑھا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ میں نے تاریخ میں کسی بھی شخص سے زیادہ جانیں بچائی ہیں۔
ٹروتھ سوشل پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ روس یوکرین جنگ کے ساتھ ایران سے متعلق تنازع بھی ان دو کشیدگیوں میں شامل ہے جن کے حوالے سے مجھے توقع ہے کہ میں انہیں حل کروں گا یا انہیں جیت جاؤں گا۔
نوبیل امن انعام کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ میں نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے اور پورے مشرقِ وسطیٰ، بلکہ اس سے کہیں آگے تک تباہی پھیلانے سے روکا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبل امن انعام نہ ملنے پر برہم


