World
غزہ میں ’جنگ بندی‘ صرف نام کی ہے: 100 سے زائد تنظیموں کا مشترکہ بیان
غزہ میں جنگ بندی کے ایک سال بعد بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے پرتشدد کارروائیاں، حملے، شہادتیں اور امدادی پابندیاں جاری ہیں۔
مصنف Naila Abbas94K بار پڑھا

غزہ میں جنگ بندی کے ایک سال بعد بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے پرتشدد کارروائیاں، حملے، شہادتیں اور امدادی پابندیاں جاری ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل، سیو دی چلڈرن، آکسفیم اور ناروے کی پناہ گزین کونسل سمیت 100 سے زائد عالمی تنظیموں نے غزہ کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
100 سے زائد عالمی تنظیموں کے مشترکہ بیان کے مطابق 10 اکتوبر 2025ء کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 1,471 فلسطینی شہید اور 5,189 زخمی ہو چکے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
بیٹے کی پیدائش کے وقت آپریشن تھیٹر اسرائیلی بمباری سے لرز رہا تھا، فلسطینی ماں کی دکھ بھری کہانی 


