امام حرم شیخ السدیس نے مکہ مکرمہ میں خطبہ جمعہ میں کہا ہے کہ حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر ہے، اسے عبور نہیں کیا جا سکتا۔ 
امام مسجد الحرام نے حوثی ملیشیا کے مکہ، مدینہ اور شہری تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی۔ امام حرم شیخ السدیس نے مزید کہا کہ حرمین شریفین پر حملے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کا سبب بنتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت سے جعلی ویڈیوز اور آوازیں بنا کر پھیلانا جھوٹ اور حرام عمل ہے۔