World
عالمی فوجدار عدالت اپنی دھمکیاں ختم کرے یا ہم اسکا خاتمہ کردیں گے: مارکو روبیو
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ عالمی فوجدار عدالت (آئی سی سی) اپنی دھمکیاں ختم کرے یا ہم اس کا خاتمہ کردیں گے۔
مصنف Abdullah85K بار پڑھا

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ عالمی فوجدار عدالت (آئی سی سی) اپنی دھمکیاں ختم کرے یا ہم اس کا خاتمہ کردیں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں۔
ادھر عالمی فوجداری عدالت نے امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی پابندی قانون کی حکمرانی اور بین الاقوامی قانونی نظام کے بنیادی ستونوں پر گھناؤنا حملہ ہیں۔
دوسری جانب امریکا میں عالمی فوجداری عدالت کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔



