دبئی سے تل ابیب کی پرواز میں پائلٹ پر حملے کی تحقیقات میں کئی بڑے انکشافات سامنے آگئے ہیں۔
اماراتی حکا م کی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ معاون پائلٹ تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ پر خودکش حملہ کرنا چاہتا تھا۔
حکام کے مطابق 30 ستمبر کو دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز کے معاون پائلٹ کا تعلق عمان سے ہے، ملزم کا منصوبہ تھا کہ طیارے پر قبضہ کرکے ایئرپورٹ کی مسافر عمارت سے ٹکرایا جائے۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم 2017ء میں آسٹریلیا میں تعلیم کے دوران انتہا پسندانہ نظریات سے متاثر ہوا، جس کی ایئرلائن میں بھرتی کے دوران سیکیورٹی جانچ میں کوئی مشتبہ اشارہ نہیں ملا۔