برطانوی شہزادہ ہیری نے انکشاف کیا ہے کہ شاہی خاندان کی ذمے داریوں سے الگ ہونے کے فیصلے سے قبل کینیڈا منتقل ہونے کے بعد میں تقریباً 2 ہفتوں تک ڈپریشن کا شکار رہا اور اس دوران مجھے روزمرہ کے معمولات انجام دینے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
شہزادہ ہیری نے نیورو سائنس دان ڈاکٹر میری فرانسس او کونر کی آن لائن ماسٹر کلاس میں شرکت کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ برطانیہ کے دباؤ والے ماحول سے دور ہونے کے چند روز بعد مجھے اچانک محسوس ہوا کہ اس مسلسل دباؤ کی وجہ سے میں معمول کے مطابق کام نہیں کر پا رہا ہوں۔