World
ایران جنگ کے اخراجات و نقصانات چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے: امریکی سینیٹر کا پینٹاگون پر الزام
امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے ایران کے خلاف جنگ کے اخراجات اور ناکامیوں کو چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمۂ دفاع نے مجھے خطے میں امریکی فوجی تنصیبات کے دورے سے روک دیا۔
مصنف Naila Abbas42K بار پڑھا

امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے ایران کے خلاف جنگ کے اخراجات اور ناکامیوں کو چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمۂ دفاع نے مجھے خطے میں امریکی فوجی تنصیبات کے دورے سے روک دیا۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کرس مرفی نے کہا کہ حکام نے سیکیورٹی خدشات کا جواز پیش کیا ہے، میں اس سے قبل عراق اور افغانستان میں جاری لڑائی کے دوران بھی امریکی فوجی ٹھکانوں کا دورہ کر چکا ہوں۔
امریکا نے جنگ میں 81 طیاروں کے نقصان کا اعتراف کر لیا: عباس عراقچی


