World
ایرانی نیٹ ورک نے جنگی مضامین کیلئے جعلی صحافیوں اور چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کیا: اوپن اے آئی کا الزام
مصنوعی ذہانت کی کمپنی اوپن اے آئی نے الزام لگایا ہے کہ ایران سے ایک اثر انداز نیٹ ورک چلایا جا رہا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔
مصنف Naila Abbas29K بار پڑھا

مصنوعی ذہانت کی کمپنی اوپن اے آئی نے الزام لگایا ہے کہ ایران سے ایک اثر انداز نیٹ ورک چلایا جا رہا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اوپن اے آئی نے ایک بلاگ پوسٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ ایران سے منسلک نیٹ ورک نے دنیا بھر کے تقریباً 1 درجن میڈیا اداروں میں 7 جعلی صحافیوں کے لکھے ہوئے کم و بیش 100 مضامین شائع کروائے۔
اوپن اے آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ نیٹ ورک چلانے والوں نے مضامین لکھنے، انہیں شائع کروانے کی تجاویز بہتر بنانے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر تبصرے تیار کرنے اور اندرونی رپورٹس بنانے کے لیے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کیا، ان اکاؤنٹس کا تعلق ایران سے تھا جبکہ ان کے منتظمین نے اپنے مقام کو چھپانے کے لیے مجازی نجی نیٹ ورک کی سہولت استعمال کی۔
اے آئی سے مستفید ہونے کیلئے کچھ نقصانات برداشت کرنا ہوں گے: سام آلٹمین


