World
حوثی حملوں کے بعد ریاض کی 300 سے زائد پروازیں منسوخ
یمن کے حوثی گروپ کے سعودی عرب کے کنگ خالد ایئر پورٹ ریاض اور ابہا ایئر پورٹ پر حملوں کے بعد فضائی سرگرمیاں شدید متاثر ہو گئیں۔
مصنف Fatima80K بار پڑھا

یمن کے حوثی گروپ کے سعودی عرب کے کنگ خالد ایئر پورٹ ریاض اور ابہا ایئر پورٹ پر حملوں کے بعد فضائی سرگرمیاں شدید متاثر ہو گئیں۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی 300 سے زائد پروازیں منسوخ ہو گئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنگا پور ایئر لائنز نے ریاض کے لیے اپنی پروازیں 28 مارچ تک مؤخر کر دیں، فلپائن ایئر لائنز نے بھی سعودی دارالحکومت کے لیے اپنی پروازیں11 اکتوبر تک منسوخ کر دی ہیں جبکہ جرمن ایئر لائنز لفتھانزا نے ریاض کے لیے اپنی پروازیں 16 اکتوبر تک معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جرمن ایئر لائن نے ریاض کیلئے اپنی پروازیں ایک ہفتے کیلئے معطل کر دیں


