ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ترکمانستان میں ملاقات ہوئی ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق اس موقع پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس ایران جنگ کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کو تیار ہے، اس حوالے سے ایران کی ہر ممکن مدد کریں گے۔
روسی صدر نےکہا کہ روس جانتا ہے کہ یہ تنازع ایران کی کسی غلطی کے بغیر شروع ہوا اور ایران تنازع ختم کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔
پیوٹن کی امریکا سے کشیدگی میں کمی کے لیے ایران کو معاونت کی پیشکش