World
پینٹاگون نے ایران کیخلاف 3 روزہ فضائی حملوں کا منصوبہ تیار کر لیا: امریکی اخبار
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ پینٹاگون نے ایران کے خلاف 3 روزہ فضائی حملوں کا منصوبہ تیار کیا ہے جس میں ایران کے میزائل اور ڈرون ذخائر، توانائی کی تنصیبات اور فوجی کمانڈ مراکز کو نشانہ بنانے کے امکانات شا
مصنف Naila Abbas60K بار پڑھا

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ پینٹاگون نے ایران کے خلاف 3 روزہ فضائی حملوں کا منصوبہ تیار کیا ہے جس میں ایران کے میزائل اور ڈرون ذخائر، توانائی کی تنصیبات اور فوجی کمانڈ مراکز کو نشانہ بنانے کے امکانات شامل ہیں۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں نام ظاہر نہ کرنے والے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمۂ دفاع کو یہ منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔
امریکی عہدادر کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتےکیمپ ڈیوڈ میں نائب صدر کی زیرِ قیادت اعلیٰ حکام نے ان منصوبوں پر غور کیا تھا۔
ایران جنگ کے اخراجات و نقصانات چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے: امریکی سینیٹر کا پینٹاگون پر الزام


