جدہ میں تین پاکستانی شہری 42 کلوگرام منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار
ریاض (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 08 اکتوبر 2026ء ) سعودی حکام نے جدہ شہر میں تین پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے ،جن پر 42 کلوگرام منشیات فروخت کرنے کا الزام ہے ۔ سعودی اخبار صدی کے مطابق جدہ گورنریٹ میں سیکیورٹی گش

ریاض (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 08 اکتوبر 2026ء ) سعودی حکام نے جدہ شہر میں تین پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے ،جن پر 42 کلوگرام منشیات فروخت کرنے کا الزام ہے ۔ سعودی اخبار صدی کے مطابق جدہ گورنریٹ میں سیکیورٹی گشت کرنے والے دستوں نے 42 کلوگرام منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں تیں پاکستانی شہریوں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور معاملہ متعلقہ حکام کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ایک شہری افغانی ہے جو پاکستانی شہریوں کے ساتھ اسمگلنگ میں ملوث ہے،جسے بھی گرفتار کرکے حکام کے حوالے کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ کل بھی انسداد منشیات کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے ریاض کے علاقے میں دو پاکستانی باشندوں کو گرفتار کر لیاتھا،جن پر منشیات فروخت کرنے کا الزام ہے ۔



