سعودیہ میں مقیم دو پاکستانی منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار
ریاض (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 08 اکتوبر 2026ء ) سعودی حکام نے جدہ میں دو پاکستانی شہریوں کو منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر گرفتار کرنے کی تصدیق کردی ۔ سعودی میڈیا کے مطابق جدہ گورنریٹ میں جنرل ایڈمنسٹریشن کے گشتی د

ریاض (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 08 اکتوبر 2026ء ) سعودی حکام نے جدہ میں دو پاکستانی شہریوں کو منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر گرفتار کرنے کی تصدیق کردی ۔ سعودی میڈیا کے مطابق جدہ گورنریٹ میں جنرل ایڈمنسٹریشن کے گشتی دستوں نے چرس کی اسمگلنگ میں ملوث دو پاکستانی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق ملزمان کو حراست میں لیا گیا اور مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کرنے سے قبل ان کے خلاف ضروری ضابطہ جاتی اقدامات کیے گئے۔ واضح رہے کہ جدہ گورنریٹ میں سیکیورٹی گشت کرنے والے دستوں نے آج 42 کلوگرام منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں تیں پاکستانی شہریوں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کی تصدیق کی تھی ۔ سعودی میڈیا کے رپورٹ کے مطابق کل بھی انسداد منشیات کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے ریاض کے علاقے میں دو پاکستانی باشندوں کو گرفتار کر لیاتھا،جن پر منشیات فروخت کرنے کا الزام اتھا ۔ حکام کے مطابق یہ گرفتاری میتھمفیٹامائن کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر عمل میں آئی، ملزمان کے قبضے سے 1.5 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں تھیں ۔ محکمہ انسداد منشیات کے حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ منشیات اسمگلروں کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں ،تاکہ ان کے خلاف بروقت کاروائی کرکے سعودی سرزمین کو منشیات کی لت سے پاک کیا جاسکے ۔ حکام نے یقین دہانی کی ہے کہ اطلاع دینے والوں کے نام ضیغہ راز میں رکھا جائے گا ، اور انہیں کسی قسم کے کوئی قانونی عمل میں شامل نہیں کیا جائے گا ۔ حکام نے اس عزم کا بھی ارادہ کیا کہ سعودی سرزمیں کو منشیات سے پاک کرنا سیکورٹی فورسز کی اولین ترجیح ہے جس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ منشیات اسمگلنگ کیس میں پاکستانیوں کی گرفتاری کا یہ دوسرا واقعہ ہے جو جدہ میں پیش آیا ،جس پہلے تین پاکستانیوں کو جدہ میں گرفتار کیا گیا تھا ۔



