World
بھارت: 13 کروڑ نام ووٹر لسٹ سے خارج کرنے کا تنازع عالمی میڈیا کی شہ سرخی بننے لگا
بھارت میں 13 کروڑ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے خارج کرنے کا تنازع اب عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں میں بھی آنے لگا۔
مصنف Shaukat Pirzada25K بار پڑھا

بھارت میں 13 کروڑ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے خارج کرنے کا تنازع اب عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں میں بھی آنے لگا۔
برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے اپنی تفصیلی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ بھارتی چیف الیکشن کمیشن نے 13 کروڑ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے نکالے۔
رپورٹ کے مطابق یہ تعداد میکسیکو کی پوری آبادی سے بھی زیادہ ہے، اسی تنازع پر اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور مظاہرین احتجاج کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اپوزیشن اور ناقدین کا الزام ہے کہ اس عمل سے خصوصاً مسلمان ووٹرز متاثر ہوئے اور نریندر مودی کی بی جے پی کو مزید فائدہ پہنچ سکتا ہے۔



