World
طاعون سے دوسری موت کی خبریں جعلی ہیں: روس
روس نے سائبیریا میں طاعون سے دوسری موت کی خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔
مصنف Wajiha Naz38K بار پڑھا

روس نے سائبیریا میں طاعون سے دوسری موت کی خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماسکو نے طاعون کی وباء سے دوسری موت کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ قابلِ اعتماد معلومات کے لیے ملک کے صحت کے نگراں ادارے پر انحصار کریں۔
گزشتہ ہفتے سائبیریا میں طاعون پر تحقیق کرنے والی ایک لیبارٹری کی ایک کارکن کی موت نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے۔
سائبیریا میں طاعون کی وباء پھیلنے کی خبروں میں صداقت نہیں، ترجمان کریملن
روس: طاعون کا شبہ، 200 افراد قرنطینہ، دنیا کی تشویش بڑھ گئی


