امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر نوبیل امن انعام جیتنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ میں نے اقتدار سنبھالنے کے بعد 8 جنگیں ختم کروائی ہیں۔
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے ایسے کام کیے ہیں جو اس سے پہلے کسی صدر نے نہیں کیے، اگر مجھے امن انعام نہ دیا گیا تو یہ نوبیل کمیٹی کے لیے بھی باعثِ تنقید ہو گا۔
انہوں نے یہ تسلیم کیا کہ مجھے یقین نہیں کہ ناروے کی نوبیل کمیٹی مجھے انعام دے گی شاید اس کمیٹی کو شہرت مجھ جیسے لوگوں کو انعام نہ دینے کی وجہ سے ملی ہے۔