World
ایران کی خفیہ جوہری تنصیب میں دوبارہ سرگرمیاں بحال، سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے دعویٰ
ایران کے دارالحکومت تہران کے شمال مشرق میں واقع خفیہ جوہری تنصیب میں اسرائیلی حملے کے کئی ماہ بعد دوبارہ سرگرمیاں بحال ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
مصنف Fatima90K بار پڑھا

ایران کے دارالحکومت تہران کے شمال مشرق میں واقع خفیہ جوہری تنصیب میں اسرائیلی حملے کے کئی ماہ بعد دوبارہ سرگرمیاں بحال ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انسٹی ٹیوٹ فار سائنس اینڈ انٹرنیشنل سیکیورٹی نے نئی سیٹلائٹ تصاویر کی بنیاد پر بتایا ہے کہ من زیدائی نامی جوہری تنصیب میں گاڑیوں کی آمد و رفت اور تعمیراتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق اس تنصیب میں ستمبر اور اکتوبر کے دوران مسافر گاڑیوں اور ٹرکوں کی آمد و رفت میں اضافہ ہوا، جب کہ مارچ میں ہونے والے حملے کے بعد ملبہ ہٹانے، پہاڑی حصے کو درست کرنے اور متاثرہ مقام پر مٹی کی کھدائی کا کام بھی جاری ہے۔
ایران کا جوہری پروگرام یا اسرائیلی دباؤ، ٹرمپ کے مستعفی مشیر نے ایران جنگ کی وجوہات بتا دیں


