World
برطانیہ کی رائل نیوی کا اہلکار جاسوسی کے الزام میں گرفتار
برطانیہ کی رائل نیوی کے اہلکار کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
مصنف Bilawal Soomro37K بار پڑھا

برطانیہ کی رائل نیوی کے اہلکار کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
برطانوی پولیس کے مطابق گرفتار 24 سالہ اہلکار ٹیڈی ینگ پر جاسوسی کے الزام میں فردِ جرم عائد کر دی گئی۔
برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ٹیڈی ینگ کو منگل کو بیڈ فورڈ شائر میں اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے خلاف الزامات نومبر 2024ء سے مئی 2025ء کے دوران مبینہ سرگرمیوں سے متعلق ہیں۔
برطانیہ: غیر قانونی طور پر ملازمت کرنیوالے تارکن وطن کیخلاف کریک ڈاؤن، گرفتاریوں میں اضافہ


