ریاض (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06 اکتوبر 2026ء ) سعودی وزارت داخلہ نے مملکت کے شہریوں اور غیرملکیوں کیلئے ہنگامی انتباہ جاری کردیا ہے، جس کے تحت فضا میں ڈرونز اور میزائلوں کو تباہ کرنے کے مناظر کی ویڈیوز، تصاویر بنانے اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر سخت پابندی عائد کرتے ہوئے کہا گیا کہ دفاعی کارروائیوں کی تشہیر کو قومی سلامتی کیخلاف عمل تصور کیا جائےگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے عائد پابندی کا دائرہ کار سعودی شہریوں کے ساتھ ساتھ مملکت میں مقیم تمام غیر ملکیوں پر بھی یکساں لاگو ہوگا۔ سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق دفاعی کارروائیوں اور فوجی مناظر کی فلم بندی یا تشہیر کو قومی سلامتی کے خلاف عمل اور مملکت کیلئے خطرہ تصور کیا جائے گا۔