امارات میں غیر ملکی ملازمہ نے خود زخمی ہونے کے باجود بچے کو کنویں سے زندہ بچا لیا
دبئ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 اکتوبر 2026ء ) امارات کے علاقے الفجیرہ میں ایک غیرملکی ملازمہ نے بچے کو کنواں سے زندہ بچالیا ۔ اماراتی میڈیا کے مطابق فجیرہ کے علاقے مورشد میں ایک گھر کے اندر وا

دبئ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 اکتوبر 2026ء ) امارات کے علاقے الفجیرہ میں ایک غیرملکی ملازمہ نے بچے کو کنواں سے زندہ بچالیا ۔ اماراتی میڈیا کے مطابق فجیرہ کے علاقے مورشد میں ایک گھر کے اندر واقع کنویں میں گرنے کے بعد25 سالہ گھریلو ملازمہ نے سات سالہ بچے کو مضبوطی سے تھامے رکھا۔ اپنی شدید چوٹوں اور انتہائی خطرناک صورتحال کے باوجود ملازمہ نے بچے کو اپنی آغوش میں محفوظ رکھا اور کنویں کے اندر موجود دھات کے ایک ڈھانچے کا سہارا لے کر اسے چھوٹنے نہ دیا، یہاں تک کہ پولیس، سول ڈیفنس اور نیشنل ایمبولینس کی ٹیمیں وہاں پہنچ گئیں۔ فجیرہ سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل خالد ربیع الحامودی نے اس واقعے کے بعد بچے کی خیریت دریافت کرنے کے لیے اس کے اہل خانہ سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی۔ انہوں نے فجیرہ ہسپتال میں خاتون ملازمہ کی صحت کا بھی جائزہ لیا اور ان کے اور بچے کی مسلسل صحت و عافیت کے ساتھ ساتھ جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بچے کی ایک خاتون رشتہ دارنے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ ہفتے کی سہ پہر تقریباً ساڑھے تین بجے پیش آیا جب بچہ اپنی والدہ کے ہمراہ اپنے ننھیال کے گھر گیا ہوا تھا،جہاں وہ کنویں میں گرگیا ،لیکن ملازمہ نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر بچے کی جان بچا لی ۔ واضح رہے کہ غیرملکی ملازمہ ٹانگ کی ہڈی ٹوٹنے کے باعث فجیرہ ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔ اماراتی حکام نے ملازمہ کی اس کا م کو سراہا ، اور شہریوں سے بچوں کی حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے پر زور دیا ۔ حکام نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کمیونٹی کی حفاظت ایک مشترکہ ذمہ داری ہے اور کنوؤں کے مقامات کو محفوظ بنانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے حادثات کی روک تھام اور جانیں بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔



