ریاض (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06 اکتوبر 2026ء ) سعودی حکام نے ریاض شہر میں دو پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ہے ،جن پر منشیات فروخت کرنے کا الزام ہے ۔ سعودی اخبار صدی کے مطابق انسداد منشیات کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے ریاض کے علاقے میں دو پاکستانی باشندوں کو گرفتار کر لیا،جن پر منشیات فروخت کرنے کا الزام ہے ۔ حکام کے مطابق یہ گرفتاری میتھمفیٹامائن کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر عمل میں آئی، ملزمان کے قبضے سے 1.5 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں۔ سیکورٹی فورسز نے ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، اور مزید قانونی کارروائی کے لیے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے بھی کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ انسداد منشیات کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے طائف گورنریٹ میں ایک شہری کو ایمفیٹامائن نامی نشہ آورممنوعہ ادویات اسمگل کرنے میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا ہے۔ ملزم کے قبضے سےممنوعہ ادویات کی 4,198 گولیاں برآمد ہوئیں۔حکا م کے مطابق ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی کے لیے اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے بھی کر دیا گیا ہے۔ محکمہ انسداد منشیات کے حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ منشیات اسمگلروں کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں ،تاکہ ان کے خلاف بروقت کاروائی کرکے سعودی سرزمیں کو منشیات کی لت سے پاک کیا جاسکے ۔ حکام نے یقین دہانی کی ہے کہ اطلاع دینے والوں کے نام ضیغہ راز میں رکھا جائے گا ، اور انہیں کسی قسم کے کوئی قانونی عمل میں شامل نہیں کیا جائے گا ۔ حکام نے اس عزم کا بھی ارادہ کیا کہ سعودی سرزمیں کو منشیات سے پاک کرنا سیکورٹی فورسز کی اولین ترجیح ہے جس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔