روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کے لیے ایران کو معاونت کی پیش کش کردی۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے روسی ہم منصب ولادیمر پیوٹن سے ٹیلے فون پر رابطہ کیا ہے۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ جامع اسٹریٹیجک شراکت داری معاہدے کے تحت تعاون جاری رہے گا۔
روسی صدر پیوٹن نے دشمن کی جارحیت کے خلاف ایرانی قوم کی ثابت قدمی کو تاریخی لمحہ قرار دیا اور کہا کہ یہ دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ 
ایران و امریکا کے درمیان قطر کی ثالثی میں مذاکرات جاری ہیں: قطری وزارتِ خارجہ