World
جرمن خفیہ ایجنسی کا سابق سربراہ جاسوسی، غداری کے الزام میں گرفتار
جرمن فیڈرل کورٹ آف جسٹس کی ہدایت پر ملک کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ کو جاسوسی اور غداری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مصنف Aqib Ali74K بار پڑھا

جرمن فیڈرل کورٹ آف جسٹس کی ہدایت پر ملک کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ کو جاسوسی اور غداری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی این ڈی کے سابقہ 80 سالہ سربراہ آگسٹ ہیننگ اور اُن کے سابق چیف آف اسٹاف مینفرڈ ڈی کے باضابطہ وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
آگست ہیننگ پر الزام ہے کہ انہوں نے مینفرڈ ڈی سے 2 ہزار حساس و خفیہ دستاویز خریدیں اور ایک غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کے لیے تجزیے کی تیاری میں استعمال کیا۔
میڈیا رپورٹ میں سرد جنگ کے بعد اس معاملے کو جرمنی کا سب سے بڑا سیکیورٹی اسکینڈل قرار دیا جارہا ہے، اس اقدام سے عالمی ایجنسیوں میں جرمنی کو حساس معلومات کی فراہمی بند کے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔



