ایک فلسطینی خاتون نے اپنے بیٹے کی پیدائش کے وقت خوفناک صورتحال سے متعلق بتایا کہ بیٹے کی پیدائش کے وقت آپریشن تھیٹر اسرائیلی بمباری کی آوازوں سے لرز رہا تھا۔
فلسطینی خاتون امل العبادیہ کے دوسرے بیٹے محمد کی پیدائش 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے روز ہوئی تھی۔
امل العبادیہ نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے خوفناک دن تھا۔ اسرائیلی حملوں کے دوران انہوں نے محمد کو جنم دیا اور بمباری کی آوازوں سے آپریشن تھیٹر لرز رہا تھا۔