World
اسرائیل کو خانہ جنگی یا مکمل خاتمے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، سی آئی اے کی سنسنی خیز رپورٹ
امریکی صحافتی تحقیقاتی ادارے ڈراپ سائٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے نے اسرائیل کے مستقبل سے متعلق سنسنی خیز رپورٹ تیار کی ہے۔
مصنف Shaukat Pirzada67K بار پڑھا

امریکی صحافتی تحقیقاتی ادارے ڈراپ سائٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے نے اسرائیل کے مستقبل سے متعلق سنسنی خیز رپورٹ تیار کی ہے۔
واشنگٹن سے امریکی میڈیا کے مطابق یہ جائزہ اگست میں سی آئی اے کے ریڈ سیل نے تیار کیا تھا، جس کے مطابق اسرائیل کو خانہ جنگی یا ریاست کے مکمل خاتمے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
جائزہ رپورٹ کے مطابق مسلسل جنگوں کے باعث اسرائیل سیاسی، اقتصادی اور سماجی تقسیم کا شکار ہے۔ غزہ، لبنان اور ایران جنگ نےاسرائیل کے اندر موجود دراڑوں کو مزید گہرا کر دیا ہے۔



