World
آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل ایران جنگ سے قبل کی سطح پر بحال ہو گئی: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل ایران جنگ سے قبل کی سطح پر بحال ہو گئی ہے اور حالیہ دنوں میں اس اہم آبی گزرگاہ سے لاکھوں بیرل تیل منتقل کیا گیا ہے۔
مصنف Wajiha Naz75K بار پڑھا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل ایران جنگ سے قبل کی سطح پر بحال ہو گئی ہے اور حالیہ دنوں میں اس اہم آبی گزرگاہ سے لاکھوں بیرل تیل منتقل کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز میری لینڈ روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اب تیل کی ترسیل ان سطحوں پر ہو رہی ہے جو جنگ سے قبل کی سطح کے برابر ہیں اور بعض اوقات اس سے بھی تجاوز کر رہی ہیں۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے وزیرِ پیٹرولیم نے استعفیٰ دے دیا ہے، ایک عہدیدار نے ایرانی وزیر سے کہا تھا کہ ہماری کوئی معیشت نہیں، ہمارے پاس تیل نہیں، ہمارے پاس کچھ بھی نہیں۔
ایرانی وزیرِ پیٹرولیم محسن پاک نژاد مستعفی، صدر نے قائم مقام وزیر مقرر کر دیا


