دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز کا طیارہ تباہ کرنے کی کوشش کرنے والے عمانی شریک پائلٹ حَمّام الحمّامی نے تفتیش کاروں کو بتایا ہے کہ میں غزہ کا بدلہ لینا چاہتا تھا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں زیرِ حراست حَمّام الحمّامی نے تفتیش کے دوران بتایا ہے کہ میرا منصوبہ کپتان کو بے ہوش یا قابو کرنے کے بعد معمول کے مطابق پرواز جاری رکھنا، تمام ضروری لینڈنگ اجازت نامے حاصل کرنا اور بعد ازاں طیارے کو ہوائی اڈے کی کسی تنصیب یا وہاں کھڑے کسی طیارے سے ٹکرا دینا تھا۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حَمّام الحمّامی نے تفتیش کاروں کو بتایا ہے کہ میں غزہ کا بدلہ لینے کے لیے یہ کارروائی کر رہا تھا۔