اسرائیل کی مرکزی انتخابی کمیٹی نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو دوسری مرتبہ قانونی اخراجات ادا کرنے اور اپنی ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک ویڈیو حذف کرنے کا حکم دیا ہے۔
کمیٹی کا کہنا ہے کہ کہ فوجی اڈے پر بنائی گئی ویڈیو انتخابی تشہیر کے زمرے میں آتی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق کمیٹی کے چیئرمین اور سپریم کورٹ کے جج نوعم سولبرگ نے نیتن یاہو کو تل نوف ایئر بیس پر بنائی گئی ویڈیو اپنے ذاتی اکاؤنٹس سے حذف کرنے اور 2,500 شیکل (تقریباً 821 ڈالرز) قانونی اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔