World
روس کیساتھ کشیدگی کے دوران فرانس کا جدید جوہری میزائل کا تجربہ
فرانس نے اپنی جوہری دفاعی صلاحیت مضبوط بنانے کے لیے جدید ترین آبدوز سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائل ایم 51.3 کا پہلی بار تجربہ کیا ہے۔
مصنف Naila Abbas82K بار پڑھا

فرانس نے اپنی جوہری دفاعی صلاحیت مضبوط بنانے کے لیے جدید ترین آبدوز سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائل ایم 51.3 کا پہلی بار تجربہ کیا ہے۔
فرانسیسی حکام کے مطابق میزائل کو برٹنی کے ساحل کے قریب جوہری آبدوز لے ویژی لان سے داغا گیا، میزائل میں جوہری وار ہیڈ یا کوئی جنگی مواد موجود نہیں تھا اور تجربہ بین الاقوامی ذمے داریوں کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے کیا گیا۔
دی نیوز انٹرنیشنل کے مطابق M51.3 میزائل کی صحیح رینج تاحال خفیہ رکھی گئی ہے تاہم عوامی اندازوں کے مطابق یہ میزائل 9,000 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے جبکہ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ نئے ایم 51.3 میں مزید طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت شامل کی گئی ہے۔
روس کے ساتھ مسلح تنازع میں الجھنے کا خطرہ بڑھ گیا: سربراہ جرمن خفیہ ادارہ


