World
امریکا ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سے مذاکرات کر رہا ہے، جے ڈی وینس
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے مذاکرات کر رہا ہے، امریکا کو یہ معلوم نہیں کہ ایران میں فیصلے کرنے کا اختیار کس کے پاس ہے؟ یہ واضح نہیں کہ ایران کے طا
مصنف Sajid Ansari25K بار پڑھا

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے مذاکرات کر رہا ہے، امریکا کو یہ معلوم نہیں کہ ایران میں فیصلے کرنے کا اختیار کس کے پاس ہے؟ یہ واضح نہیں کہ ایران کے طاقت کے ڈھانچے میں ان دونوں کے پاس کتنے اختیارات ہیں؟
خبر ایجنسی کو انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کیلیے ایران کو اپنی جوہری افزودگی کی صلاحیت کم کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا ایران سے معاہدے کیلیے اب بھی تیار ہے، لیکن ایران کو جوہری پروگرام پر لچک دکھانا ہوگی، محض مستقبل میں جوہری سرگرمیوں میں کمی کی یقین دہانی کافی نہیں۔



