سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ پائپ لائن سے یومیہ 58 لاکھ بیرل تیل کی پمپنگ بحال کردی ہے۔
سعودی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ توانائی، صنعت اور کان کنی کے شعبوں میں 70 فیصد سعودی شہریوں کو روزگار دینے کا ہدف مقرر ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب خام مال کو تیار مصنوعات اور صنعتوں میں تبدیل کرنے کے بڑے پروگرام پر کام کر رہا ہے۔
سعوی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک صنعتی اور اقتصادی انضمام کے پروگرام میں شرکت کریں۔ توانائی، کان کنی اور صنعت کے شعبوں میں باہمی انضمام سعودی عرب کی ترجیحات میں شامل ہے۔