امریکا نے متحدہ عرب امارات کے لیے 1 ارب ڈالرز  مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق یو اے ای کو ایڈوانسڈ پریسیشن کل ویپن سسٹم ٹو کے گائیڈنس سیکشنز اور متعلقہ آلات کی فروخت کی منظوری کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمۂ خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات مشرقِ وسطیٰ میں سیاسی استحکام اور اقتصادی ترقی کے لیے ایک اہم قوت ہے، مجوزہ فروخت سے متحدہ عرب امارات کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں بہتری آئے گی۔
یو اے ای نے امریکا کی زیر قیادت اتحاد کے ساتھ کام روک دیا