World
بھارت: الیکشن کمیشن کیخلاف مظاہرے، راہول گاندھی زیرِ حراست، کچھ دیر بعد رہا
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں الیکشن کمیشن کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران پولیس نے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا تاہم کچھ دیر بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔
مصنف Wajiha Naz35K بار پڑھا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں الیکشن کمیشن کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران پولیس نے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا تاہم کچھ دیر بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ووٹرز فہرستوں میں تبدیلی کے خلاف چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کے لیے احتجاج جاری ہے۔
کانگریس کے رہنما راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی سمیت اپوزیشن ارکان نے پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن تک احتجاجی مارچ کی کوشش کی۔
راہول گاندھی نے خواتین صحافیوں سے پولیس بدسلوکی پر امیت شاہ سے جواب طلب کرلیا


