World
غزہ میں مستقل جنگ بندی اور بڑے پیمانے پر امداد کی اجازت دی جائے: انتونیو گوتریس
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے 7 اکتوبر 2023ء کے حملوں کے 3 سال مکمل ہونے پر غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
مصنف Naila Abbas80K بار پڑھا

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے 7 اکتوبر 2023ء کے حملوں کے 3 سال مکمل ہونے پر غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
انتونیو گوتریس نے فریقین پر وعدوں پر عمل درآمد اور جنگ بندی کے اگلے مرحلے کی جانب پیشرفت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر کے حملوں کی ہولناکیاں دوبارہ کبھی نہیں دہرائی جانی چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حملوں کے بعد تباہ کن جنگ نے غزہ کے فلسطینیوں کو ناقابلِ بیان تکالیف سے دوچار کیا جبکہ فلسطینی اب بھی ناقابلِ برداشت حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد پہنچ گئے


