شراب کو انوکھے انداز میں زمین میں چھپاکر رکھنے کے الزام میں کویت میں ایشیائی باشندہ گرفتار
کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اکتوبر 2026ء) کویتی حکام نے صحرائی علاقے میں ایک یشیائی باشندہ کو گرفتار کرلیا ہے ،جس پر شراب زمین کے اندر چھپا کر رکھنے کا الزام ہے ۔ کویتی میڈیا کے مطابق مینا عبداللہ پولیس اسٹی

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اکتوبر 2026ء) کویتی حکام نے صحرائی علاقے میں ایک یشیائی باشندہ کو گرفتار کرلیا ہے ،جس پر شراب زمین کے اندر چھپا کر رکھنے کا الزام ہے ۔ کویتی میڈیا کے مطابق مینا عبداللہ پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے ایک ایشیائی باشندے کو گرفتار کیا جو شراب ذخیرہ کرنے کے لیے ایک ایسے انوکھے طریقے کا استعمال کر رہا تھا ، جس نے سیکورٹی اہل کاروں کو حیرت میں ڈال دیا ۔ حکام کےمطابق یہ گرفتاری منشیات اور ممنوعہ اشیاء کی روک تھام کے لیے جاری کوششوں کا حصہ تھی جو عوامی تحفظ کے امور کے اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری میجر جنرل حمد المنیفی اور سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹس سیکٹر کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل عبدالعزیز العمر کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔میڈیا کے مطابق مینا عبداللہ اسٹیشن کی ایک گشتی ٹیم نے قریبی صحرائی علاقے میں ایک ایشیائی باشندہ کو دیکھا اور اس پر شک کیا، کیونکہ وہاں اس کی موجودگی کی کوئی معقول وجہ نہیں تھی۔ جب گشت پر مامور اہلکاروں نے اس شخص کو اپنے شکوک و شبہات سے آگاہ کیا اور پوچھا کہ وہ کھلے صحرا میں کیا کر رہا ہے، تو اس نے اپنے پاس موجود اشیاء وہیں پھینک دیں اور فرار ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے صحرا میں مشتبہ شخص کا پیچھا کیا اور اسے حراست میں لے لیا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ مقامی طور پر تیار کردہ شراب کی بوتلیں زمین میں دباتا تھا تاکہ بعد میں انہیں نکال کر گاہکوں کو فروخت کر سکے۔ ملزم کے قبضے سے بھاری رقم بھی برآمد ہوئی جو اس نے شراب فروخت کرکے حاصل کی تھی۔ ملزم نے سیکورٹی اہلکاروں کو اس مقام پر لے گیا جہاں اس نے شراب دفن کی تھی اور وہاں چھپایا گیا ذخیرہ برآمد کروایا، جس میں وہ بوتلیں بھی شامل تھیں جو اس نے حال ہی میں دفن کی تھیں۔ حکام کے مطابق ملزم سے ضبط کی جانے والی بوتلوں کی کل تعداد 48 ہے ۔



