ماحولیاتی ضوابط کی خلاف ورزی کے الزام میں ریاض میں دو پاکستانی گرفتار
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اکتوبر 2026ء) سعودی حکام نے ریاض شہر میں آٹھ افراد کو حراست میں لینے کا اعلان کیا ہے ،جن پر ماحولیاتی ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام ہے ۔ سعودی اخبار السبق کے مطابق ماحولیاتی تحفظ کے لیے

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اکتوبر 2026ء) سعودی حکام نے ریاض شہر میں آٹھ افراد کو حراست میں لینے کا اعلان کیا ہے ،جن پر ماحولیاتی ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام ہے ۔ سعودی اخبار السبق کے مطابق ماحولیاتی تحفظ کے لیے کام کرنے والی اسپیشل فورسز نے ریاض کے علاقے میں معدنی ذخائر کی غیر قانونی کان کنی میں ملوث ایک سعودی شہری اور سات غیر ملکی رہائشیوںکو حراست میں لے کران کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ حکام کے مطابق فورسز نے مٹی کی کھدائی اور نقل و حمل کے کاموں میں استعمال ہونے والی 15 عدد مشینری بھی ضبط کر لی ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ ملزمان میں دو پاکستانی شہری ، دو بھارتی شہری اور یمنی شہری شامل ہیں ۔ سعودی حکام نے نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ماحول یا جنگلی حیات کو متاثر کرنے والی کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اطلاع دینے والوں کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی اور انہیں کسی قسم کی قانونی ذمہ داری یا بازپرس کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ ایک الگ واقعے میں ماحولیاتی تحفظ پر مامور اسپیشل فورسز نے ماحولیاتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ایک شہری کو حراست میں لیا ،جس پر لکڑیاں اسمگلنگ کا الزام ہے ۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور ضبط شدہ سامان متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ فورسز نے بتایا کہ مقامی لکڑی یا کوئلے کی نقل و حمل پر جرمانہ 16,000 ریال فی مکعب میٹر تک ہو سکتا ہے۔ ماحولیاتی تحفظ کے لئے مخصوص فورسز نے سعودی عوام سے اپیل کی کہ وہ مخصوص نمبروں کے ذریعے ماحولیاتی خلاف ورزیوں کی اطلاع دیں، اور اس بات کا یقین دلایا کہ اطلاعات کی رازداری برقرار رکھی جائے گی اور اطلاع دینے والوں کو کسی قسم کی ذمہ داری یا قانونی کارروائی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔



