World
برزیت یونیورسٹی میں اسرائیلی فوج کا دھاوا، فلسطینی طلبہ کی یادگار مسمار
مقبوضہ مغربی کنارے کی برزیت یونیورسٹی میں اسرائیلی فورسز نے حملہ کر کے کم از کم 38 فلسطینی طلبہ کی یاد میں قائم یادگار مسمار کر دی۔
مصنف Naila Abbas40K بار پڑھا

مقبوضہ مغربی کنارے کی برزیت یونیورسٹی میں اسرائیلی فورسز نے حملہ کر کے کم از کم 38 فلسطینی طلبہ کی یاد میں قائم یادگار مسمار کر دی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ طلبہ اسرائیلی فورسز یا آبادکاروں کے ہاتھوں شہید کیے گئے تھے، طلبہ کی یادگار کی جگہ ایک پودا لگا دیا گیا ہے۔
برزیت یونیورسٹی کے طلبہ کے مطابق یہ کارروائی جامعہ میں فلسطینی شناخت اور اجتماعی اظہار کو دبانے کی وسیع مہم کا حصہ ہے۔
انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ پر دوبارہ دھاوا


