World
دشمن نے نئی غلطی دہرائی تو ایران نئے محاذ کھولے گا، زیادہ حیرت انگیز جواب دیگا، محسن رضائی
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ میجر جنرل محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ دشمن نے نئی غلطی دہرائی تو ایران نئے محاذ کھولے گا اور زیادہ حیرت انگیز جواب دے گا۔
مصنف Sajid Ansari84K بار پڑھا

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ میجر جنرل محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ دشمن نے نئی غلطی دہرائی تو ایران نئے محاذ کھولے گا اور زیادہ حیرت انگیز جواب دے گا۔
محسن رضائی نے کہا کہ ماضی میں دشمن کو اپنی غلطیوں پر بھاری شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا، ایران اب بھی پیچیدہ صورتحال سے نمٹ لے گا۔
ایرانی افواج کے چیف آف اسٹاف اور کمانڈر خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹرز میجر جنرل علی عبداللہی نے خبردار کیا کہ مڈٹرم الیکشنز سے پہلے یا بعد اور نتائج سے قطع نظر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود ایران کیخلاف جنگ چھیڑی یا اسرائیل کی ایما پر ایسا کیا تو ایرانی فوج امریکی مفادات پر پوری طاقت سے حملہ کرے گی۔



