World
سعودی عرب میں ضروری فوجی قوت اور دفاعی صلاحیتیں فوری تعیناتی کیلئے فراہم کرنے کا فیصلہ
مکہ دفاعی اتحاد کے اجلاس میں سعودی عرب میں ضروری فوجی قوت اور دفاعی صلاحیتیں فوری تعیناتی کیلئے فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
مصنف اعزازسید21K بار پڑھا

مکہ دفاعی اتحاد کے اجلاس میں سعودی عرب میں ضروری فوجی قوت اور دفاعی صلاحیتیں فوری تعیناتی کیلئے فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے نمائندوں نے شرکت کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کو 3 سال کے لیے مکہ دفاعی اتحاد کا پہلا سیکریٹری جنرل مقرر کردیا گیا۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ، سعودی عرب کی سلامتی کے خلاف کسی بھی حملے یا دھمکی کو مسترد کرتے ہیں، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش اور سعودی شہروں پر حملوں کی مذمت کی گئی۔
سعودی عرب نے یمن میں حوثیوں کے خلاف ایک لاکھ یمنی فوج کے ساتھ بڑی کارروائی کی تیاری کرلی


