World
انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کا طالبان سپریم لیڈر سمیت دیگر کے وارنٹس کو منظر عام پر لانے کا حکم
عالمی فوجداری عدالت نے پیر کو ایک فیصلے میں طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹس کو منظر عام پر لانے کا حکم جاری کردیا۔
مصنف Shaukat Pirzada75K بار پڑھا

عالمی فوجداری عدالت نے پیر کو ایک فیصلے میں طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹس کو منظر عام پر لانے کا حکم جاری کردیا۔
ان وارنٹس کے وجود کا اعلان 8 جولائی 2025 میں کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ مزید دو مشتبہ افراد حبیب اللہ آغا اور ندا محمد ندیم کے وارنٹس بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔ چاروں وارنٹس جولائی سے ستمبر 2025 کے درمیان جاری کیے گئے تھے۔
بین الاقوامی عدالت انصاف نے کہا کہ یہ یقین کرنے کے لیے معقول بنیادیں موجود ہیں کہ یہ چاروں افراد انسانیت کے خلاف جرم، یعنی ظلم و ستم کا حکم دینے، اس پر اکسانے یا اسے بھڑکانے کے لیے مجرمانہ طور پر ذمہ دار ہیں۔
طالبان دور میں افغانستان کا تعلیمی نظام تباہ، پابندی نے لاکھوں لڑکیوں کا مستقبل چھین لیا
افغانستان: طالبان کی خودساختہ عدالتیں انصاف فراہم کرنے میں ناکام


