امریکا میں پاکستانی شہری پر پوسٹل سروس کو 12 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز یعنی 34 ارب پاکستانی روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی۔
ریاست فلوریڈا میں پاکستان کے ایک مبینہ شہری کے خلاف امریکی پوسٹل سروس کو بڑا نقصان پہنچانے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
خانیوال سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ فہیم اکرم نامی اس شخص پر الزام ہے کہ یہ ایک ویب سائٹ چلا رہا تھا، جس کے ذریعے امریکا کے جعلی ڈاک لیبل یا ٹکٹ بیچے جاتے تھے۔