World
لندن شکاگو پرواز میں سنگین خرابی، 6 منٹ میں 28000 فٹ نیچے آگئی، گھنٹوں بعد ہنگامی لینڈنگ
لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے شکاگو کی پرواز بی اے 295 نے سنگین فنی خرابی پر روانگی کے 4:45 گھنٹے بعد واپس ہنگامی مگر باحفاظت لینڈنگ کی۔
مصنف افضل ندیم ڈوگر82K بار پڑھا

لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے شکاگو کی پرواز بی اے 295 نے سنگین فنی خرابی پر روانگی کے 4:45 گھنٹے بعد واپس ہنگامی مگر باحفاظت لینڈنگ کی۔
روانگی کے 55 منٹ بعد بوئنگ 777 طیارے آئرلینڈ کی فضائی حدود میں 36000 فٹ کی نارمل بلندی پر تھا کہ اندرونی دباؤ یا کسی شدید تکنیکی خرابی کی وجہ سے اچانک تیزی سے نیچے آنا شروع کردیا اور صرف 6 منٹوں میں تقریباً 28 ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر 9,000 فٹ پر آ گیا۔
پائلٹس نے ایمرجنسی کوڈ 7700 جاری کیا۔ پائلٹس نے شکاگو کا سفر منسوخ کر کے فوری طور پر واپسی کے لیے یوٹرن لیا۔



