World
کیا مصنوعی ذہانت باشعور ہو سکتی ہے؟ پوپ لیو نے اینتھروپک کا مؤقف مسترد کر دیا
مصنوعی ذہانت بنانے والی کمپنی اینتھروپک نے ویٹی کن سے یہ سوال زیرِ غور لانے کی کوشش کی کہ آیا جدید مصنوعی ذہانت کے نظام مستقبل میں شعور یا خود آگاہی حاصل کر سکتے ہیں تاہم پوپ لیو چہاردہم نے اس امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہ
مصنف Naila Abbas49K بار پڑھا

مصنوعی ذہانت بنانے والی کمپنی اینتھروپک نے ویٹی کن سے یہ سوال زیرِ غور لانے کی کوشش کی کہ آیا جدید مصنوعی ذہانت کے نظام مستقبل میں شعور یا خود آگاہی حاصل کر سکتے ہیں تاہم پوپ لیو چہاردہم نے اس امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت انسانی تجربات اور احساسات نہیں رکھتی۔
نیویارک ٹائمز کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق اینتھروپک دنیا بھر کے مذہبی ماہرین کے ساتھ خفیہ ملاقاتوں میں مصنوعی ذہانت کے ممکنہ شعور پر غور کرنے کے لیے انہیں قائل کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے، ان ملاقاتوں میں رازداری کے معاہدے بھی کیے گئے۔
پوپ لیو نے مصنوعی ذہانت کو انسانیت کیلئے خطرہ بننے سے خبردار کردیا 


