World
میساچوسٹس کے ساحل کے قریب لاپتہ ایئر ایمبولینس کا ملبہ مل گیا، 6 افراد کی ہلاکت کا خدشہ
امریکی ریاست میساچوسٹس کے ساحل کے قریب لاپتہ ہونے والی ایئر ایمبولینس کا ملبہ مل گیا جس میں سوار تمام 6 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مصنف Naila Abbas38K بار پڑھا

امریکی ریاست میساچوسٹس کے ساحل کے قریب لاپتہ ہونے والی ایئر ایمبولینس کا ملبہ مل گیا جس میں سوار تمام 6 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
امریکی کوسٹ گارڈ نے طیارے کی تلاش اور امدادی کارروائیاں ختم کر دی ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق ایئر ایمبولینس برمودا سے بوسٹن جاتے ہوئے لاپتہ ہوئی تھی جس میں 4 کینیڈین اور 2 برمودین شہری سوار تھے۔
برمودا ایئر پورٹ سے امریکا جاتے ہوئے ایئر ایمبولینس کے سمندر میں گرنے کی تصدیق


