شپ ٹریکنگ فرم کپلر (Kpler) نے دعویٰ کیا ہے کہ ستمبر کے آخری ہفتے کے 7 دنوں میں سے 4 دن مشرقِ وسطیٰ سے خام تیل کی برآمدات جنگ سے پہلے کی سطح سے زیادہ رہیں۔
رائٹرز کے مطابق جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی کمپنی کپلر کے اعداد و شمار میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 24 ستمبر اور 27 سے 29 ستمبر کے دوران خطے سے خام تیل کی برآمدات روزانہ 19.5 ملین سے 22.5 ملین بیرل تک پہنچ گئیں جبکہ ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی جنگ شروع ہونے سے قبل ایک سال کے دوران اوسط برآمدات 18 ملین بیرل یومیہ تھیں۔